مختلف علاقوں سے ماں بیٹی سمیت سات افراداغواء

May 24, 2022

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے ماں بیٹی سمیت سات افرادکواغواکرلیاگیا۔تھانہ صدربیرونی کو شعیب اختر نے بتایا کہ میری 18 سالہ بیٹی (ث) اچانک گھر سے غائب ہوگئی ۔ تھانہ دھمیال کو ند رت صدیق نے بتایاکہ ا پنی ہمشیرہ (س) کے ہمرال شاپنگ کے سلسلہ میں آئی۔ کرایہ دینے کیلئے چینج لینےکے لیے گئی، میری بہن (س) رکشہ میں موجود تھی جب میں واپس آئی توہ موجودنہ تھی ۔تھانہ کلرسیداں کو ظہور اختر نے بتایاکہ میری بیوی(الف) اور بچے عرفان ظہور عمر 12 سال، صائم ظہور عمر 11 سال اور (ح)عمر 3 سال گھر پر موجود نہیں تھے ۔بعدمیں میرے سالے مہران نے فون کر کے بتایا کہ ا(الف)دو بچوںعرفان ظہور اور صائم ظہور کو شاہ باغ ہمار ی خالہ کے گھر چھوڑ گئی تھی ۔ مجھے شک ہے کہ نامعلوم افراد میری بیوی کو بہلا پھسلا کر لے گئے ہیں۔ تھانہ گوجرخان کو سجاد حسین سیٹھی نے بتایاکہ مجھے قوی شبہ ہے کہ میرے بھانجے کو اس کے دوست عمران وغیرہ نے اغواء کرلیا۔تھانہ مری کو نجمہ النساء نے بتایاکہ میری بیٹی اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ گھر سے گورنمنٹ ہائی سکول پیپر دینے کے لیے گئیشام کو جب بھائی اس کو لینے کے لیے گیا تو وہ وہاں موجود نہ تھی میں آس پاس کے ہوٹل کے کیمرے چیک کیے تو میری بیٹی ایک لڑکے کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جا رہی تھی۔ بیٹی کو کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ رمنا میں دوشیزہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ عبدالغفار نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی دختر (ن) کو نامعلوم نے اغوا کرلیا۔