• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکشی کرنیوالی لڑکی سے فراڈ؛ ملزم 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (عاصم جاوید) جوڈیشل مجسٹریٹ زنیرہ ظفر نے خود کشی کرنیوالی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی سابق طالبہ لائبہ اعجاز سے مبینہ فراڈ کیس میں ملزم نعمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پیر کے روز ملزم کو عدالت پیش کرکے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ دستیاب شواہد اور ابتدائی تفتیش کی روشنی میں مزید تفتیش مطلوب ہے۔ وقوعہ میں ملزم کے مبینہ کردار کے تعین اور شواہد کی تصدیق کی جانی ہے جبکہ ملزم سے متعلقہ اشیاء اور دیگر ممکنہ شہادتوں کی تصدیق کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید