راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں3افراد زخمی ہوگئے، ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بلکسر کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 3افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔