• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں 38 وارداتیں، 14موٹر سائیکل اور نقدی اڑا لی گئی

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر، راہزنی اور چوری کی 38وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات، قیمتی اشیا، کار، رکشہ، 14موٹر سائیکل اور 18موبائل فونز اور نقدی اڑا لی گئی، تھانہ ویسٹریج اور تھانہ کھنہ کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چھین لئے، تھانہ مورگاہ کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نعمان کو گولی مار کر چلتے بنے، ڈکیتی کے بعد بائکیا بھی زخمی مسافر کو چھوڑ کر رفو چکر ہو گیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی، کار تھانہ رمنا کے علاقے سے جبکہ رکشہ ویسٹریج کے علاقے سے چوری ہوئے، صدر بیرونی کے علاقے سے بچھڑا، ڈھوک رتہ سے 25لاکھ کے 300بوری چاول چوری کر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید