راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) شہری کو غیرقانونی حراست میں رکھنے ، فلیٹ سے چیزیں چوری کرنے اورڈیڑھ لاکھ روپے لے کر چھوڑنے والے سب انسپکٹر اور اس کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ چک لالہ کو نعیم اختر نے بتایاکہ فدوی کا ایک فلیٹ ہے 21جولائی کو میرے فلیٹ پر سب انسپکٹر فرحت اور ان کے ساتھ زین علی ،مومن علی اور ضامن علی وغیرہ آگئے ،اور مجھ سے عمران نامی بندے کے بارے میں دریافت کیا، میں نے کہاکہ وہ بطور مہمان میرے فلیٹ پر رکا ہوا ہے، آئیں میں بات کرواتا ہوں اور ان کومیں ساتھ لے کر اپنے فلیٹ پر اوپر آیاتووہ ہمارے وہاں فلیٹ پر پہنچنے سے صرف 30سیکنڈ پہلے فلیٹ سے نکل چکا تھا، جو کہ بلڈنگ کے کیمرہ کی ویڈیو بھی ان کے حوالہ کی اور اس کے بعد نیچے آنے پر روڈ کے اوپر بلڈنگ کے سامنے زین علی جوکہ سی سی ڈی پولیس ملازم خود کو بتا رہا تھا اس نے مجھے حراست میں لے کر میری تلاشی لی اور بعد میں مجھ سے ڈیڑھ لاکھ روپیہ لے کر مجھے چھوڑا گیا، اور جوپیسے میرے پرس میں تھے اور گھڑی بھی واپس نہیں کی۔