الیکشن کمیشن عوام کوغیرجانبدار الیکشن کا موقع فر اہم کرے، اے این پی

May 24, 2022

کوئٹہ ( پ ر ) اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر نے کہا ہے کہ ایک وفاقی وزیر بلدیاتی انتخابات کیلئے سر عام انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، پورے صوبے میں خصوصا قلعہ سیف اللہ میں انتخابی مہم میں حصہ لیکر غیر آئینی اقدام کے مرتکب ہو رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوستان اور پشین میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رشید خان ناصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے اور ا نتخابی عملے اور پولنگ اسٹیشن قائم کرنے میں بھی کسی وزیر کو اثر انداز نہیں ہونے دے اور الیکشن کمیشن صوبے کے عوام کو ایک غیر جانبدار انتخاب کا موقع فراہم کر ے۔ ا ے این پی کا ہمیشہ موقف قانونی اور اصولی رہا ہے، اے این پی کسی قسم کی مصلحت کا شکار نہیں ہوگی۔ ہر قیمت پر عوام کے قانونی حق کا دفاع کیا جایگا۔