لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے مظاہرہ کرنے والے 4 افراد کی گرفتاری و رہائی

May 25, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی پریس کلب کے باہر منگل کو لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج کرنے والی دو خواتین سمیت چار افراد کو پولیس نے حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو پریس کلب کے باہر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج کرنے والے مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر کارروائی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ’ہم لاپتا ہونے والے پیاروں کے لیے احتجاج کرنے پریس کلب آئے ہیں۔ برسوں سے ہمارے پیارے لاپتا ہیں۔ وہ کس حال میں ہیں ہم نہیں جانتے۔