عدنان خان کے والد انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائیگی

May 25, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) روزنامہ جنگ کے شعبہ ایچ آر کے عدنان خان کے والد رفیق احمد خان انتقال کرگئے، ان کی عمر 68سال تھی ۔ انہوں نے سوگواران میں بیوہ، 2بیٹے ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ نماز جنازہ آج (بدھ کو) طیبہ مسجد صغیر سینٹر فیڈرل بی ایریا میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔