پاکستان کے سینئر اداکار سجاد کشور 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

May 25, 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان کے سینئر اداکار سجاد کشور 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔انہوں نے مختلف زبانوں میں 2 ہزار سے زائد ٹی وی ڈراموں اور دو سو فلموں میں کام کیا ،انہوں نے6 جولائی 1937 میں لدھیانہ میں جنم لیا ، 1947 میں ان کے خاندان نے ہجرت کے بعد راولپنڈی میں قیام کیا، گریجویشن کے بعد کچھ عرصہ پاکستان ٹائمز کے ساتھ بطور سرکولیشن مینجر بھی وابستہ رہے،1962 میں وہ رشتہ ازدواج میں مسلک ہوئے ، ان کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے،لانہوں نے 1967 میں سرکاری ٹی وی جوائن کیا، ان کا پہلا ڈرامہ ریزگاری تھا جس میں انہوں نے ولن کا کردار ادا کیا۔اپنی جانداری اداکاری کیلئے انہیں متعدد ایوارڈز اور شیلڈز سے نوازا گیا ۔