سپریم کورٹ بار کا حکومت سے سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مطالبہ

May 25, 2022

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن نے سیاسی ورکرز کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سپریم کورٹ بار کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ احتجاج اور سیا سی جما عت کی سر گرمی میں حصہ لینا ایک بنیادی حق ہے ، حکومت ان سیا سی سرگرمیو ں میں روکاٹیں پیدا نہ کرے اور کسی بھی شخص یا پارٹی کو اپنا احتجاج کا بنیادی حق استعمال کر نے سے نہ رو کے۔اعلامیہ میں کہا کہ کسی بھی سیا سی کارکن یا شہری کے گھر پر چھا پے مکمل طور پر غیر آئینی غیر قانونی اورغیر ضروری ہیں۔بار نے وکلا ء کے گھرو ں پر چھاپوں اور گرفتاریو ں کے با رے میں واقعات پر بھی مذمت کی ہے اور اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بابر اعوان اور فواد چو ہدری کو بھی ہنگامی آرائی کے دوران اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریا ں ادا کر نے سے روکا گیا ہے۔