تحریک انصاف اسے خونی مارچ کا نام نہ دیتی تو اسے اسلام آباد آنے دیتے، رانا ثناء

May 25, 2022

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جمہوری احتجاج، آزادی اظہارِ رائے، پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن یہ پر امن احتجاج نہیں کرنے آرہے، اس سے پہلے بھی جب یہ آئے تو پر امن احتجاج کا نام لے کر آئے تھے لیکن اسکے بعد جو ہوا وہ آپکے سامنے ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اسے کو خونی احتجاج کا نام نہ دیتے، لوگوں سے فتنہ فساد اور انارکی پھیلانے کی بات نہ کرتے تو ہم بالکل راستے میں حائل نہ ہوتے۔