کراچی (مطلوب حسین )سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹی یونٹ (ایس آئی یو ) نے بھی کوکین کوئن انمول عرف پنکی سے تفتیش کا آغاز کردیا، ایس آئی یو ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران پنکی سے رشوت لینے والے مبینہ افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے،پولیس ٹیم نے پنکی سے تفتیش میں اسکی سرپرستی کرنے والےمبینہ پولیس افسران و اہلکاروں سے متعلق سوالات کئے، اب تک کی تفتیش میں مبینہ طور پر 12پولیس اہلکار اور افسران کے نام سامنے آئے ہیں جن میں ساوٴتھ زون کے پولیس اہلکار شامل ہیں،ایس آئی یو حکام کے مطابق ایس آئی یو کے کسی اہلکار یا افسر کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے نہیں آئے۔دوسری طرف ساوٴتھ زون پولیس نے پنکی کے کارندے سمیر سے دوبارہ تفتیش کی تیاری شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم سمیر کا دوبارہ ریمانڈ لینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ تفتیش حکام کے مطابق انمول پنکی، ملزم سمیر کے بینک اکاوٴنٹ سمیت دیگربے نامی اکاوٴنٹس استعمال کرتی تھی۔ملزمہ انمول نے سمیر کے اکاوٴنٹ سے چند روز قبل 9 لاکھ روپے نکالےتھے۔ پنکی کے 35 آن لائن رائیڈرز کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں ، جن میں سے10 رائیڈرز کا تعلق پنجاب سے ہے۔