اسلام آباد(جنگ رپورٹر)نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلا دیش کے سینئر سول سرونٹس کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے مہمانوں کو پاکستان کے عدالتی نظام، سپریم کورٹ، نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کے تحت جاری اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ہے،چیف جسٹس نے بتایا کہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے ڈیٹا پر مبنی ʼکیس مینجمنٹ سسٹمʼ کو نافذ کیا جا رہا ہے۔