• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنکی کے جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کا انکشاف

کراچی( ثاقب صغیر )ملزمہ انمول عرف پنکی کی جانب سے دھوکہ دہی کے ذریعے جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی سائوتھ زون سید اسد رضا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل نادرا کراچی کے نام ایک خط بھی لکھا گیا ہے۔ خط کے مطابق نامزد خاتون ملزمہ انمول عرف پنکی دختر مراد بخش جس کا اصل شناختی کارڈ نمبر 4-9140789-42201 ہے کو تھانہ گارڈن ڈسٹرکٹ سٹی کراچی میں ایف آئی آر نمبر 197/2026 تحت دفعہ (c)7/(i)9 سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹنسز ایکٹ 2024اور ایف آئی آر نمبر 198/2026 تحت دفعہ (i) A23 سندھ آرمز ایکٹ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خط کے مطابق​دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا ہے کہ انمول عرف پنکی نے 18 فروری 2026 کو خود کا نام سائرہ شوکت دختر شوکت علی ظاہر کر کے ٹریکنگ آئی ڈی نمبر 880030279798 اور شناختی کارڈ نمبر 2-3240953-35202 کے ذریعے دھوکہ دہی سے اپنا جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی۔

اہم خبریں سے مزید