راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 4ملزموں کو گرفتار کر لیا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے پہلی کارروائی میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث مرکزی ملزم قاسم یار اکبر کو گرفتار کیا ، ملزم کے قبضے سے 65 لاکھ روپے ، غیر قانونی طور پر رقم کی منتقلی (حوالہ ہنڈی) کے دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہدبرآمد ہوئے۔