کراچی (محمد ندیم)ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر نظرِ ثانی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وکیلِ سرکار سے 22 مئی تک جواب طلب کر لیا ہے۔سیشن عدالت جنوبی میں دائر نظرِ ثانی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک پرانے مقدمے میں ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ دے کر قانون کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔