کراچی( افضل ندیم ڈوگر) منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی سے تفتیش کے دوران پولیس اس کے قریبی ساتھی اور دست راست محمد سمیر کا سراغ لگالیا گیا، ڈی آئی جی ساوتھ کے مطابق ملزم سمیر کراچی کی جیل میں موجودگی کے انکشاف کے بعد شواہد جمع کرلئے گئے ہیں اور آج جمعرات کو عدالتی احکامات سے سمیر کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق محلہ دھن راج پورہ بہاولنگر کے رہائشی ملزم سمیر کے نام کے اکاونٹس انمول پنکی کے زیر استعمال رہے۔