• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70منشیات فروشوں کا آن لائن سپلائی میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر میں انمول عرف پنکی کے علاوہ مبینہ طور پر70منشیات فروشوں کا آن لائن نشہ سپلائی میں ملوث ہونےکا انکشاف ہواہے جن میں کیماڑی میں 2 خواتین، سائوتھ میں 45 ، سٹی میں 3 ، ملیر میں 2, ویسٹ میں 5، ایسٹ میں 4 ڈیلر شامل ہیں،اس حوالے سے قانون نافذ کرنے ادارے نے فہرست اور تحقیقات شروع کردی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سےشہر میں آن لائن منشیات سپلائی میں ملوث منشیات فروشوں کی مرتب کی گئی فہرست کے مطابق ڈسٹرکٹ ساوتھ کے درخشاں تھانے کی حدود میں انمول عرف پنکی بڑے پیمانے پر آن لائن منشیات کا کاروبار کرتی ہے،آن لائن منشیات فروخت کرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ساوتھ کے صدر تھانے کی حدود میں مبینہ بے بی کے نام کی منشیات فروش ملزمہ آن لائن منشیات کا بڑا نیٹ ورک چلارہی ہے۔ ڈسٹرکٹ کیماڑی کے سائٹ اے تھانے کی حدود میں 2 خواتین آن لائن منشیات کا کاروبار کررہی ہیں۔ڈسٹرکٹ ساوتھ میں آن لائن منشیات فروخت کرنے والے 45 ڈیلر سرگرم شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ سٹی میں 3 منشیات ڈیلر آن لائن دھندا کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید