• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار

اسلام آباد (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار ہو گئے،انھوں نے بیرون ملک ٹوکیو میں چیک اپ کرانا ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی فوری پیروی سے معذوری ظاہر کر دی۔ سلمان اکرم راجہ ان کی جگہ پیش ہوئے اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ سلمان صفدر بیمار ہیں، انہیں سزا معطلی درخواستوں کو سننے سے انکار کیخلاف اپیل دائر کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے اگر سلمان صفدر دستیاب نہیں تو نیا وکیل اپیلوں پر دلائل کا آغاز کرے، آئندہ سماعت پر دلائل کا آغاز نہ کیا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ   سلمان صفدر صحت کے مسائل کی وجہ سے کچھ ہفتوں تک موجود نہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ اگر سلمان صفدر موجود نہیں توان کی جگہ کوئی اور دلائل دے سکتا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں ابھی تک وکالت نامہ نہیں ملا۔ چیف جسٹس نے کہا ہم نے ملاقات کرانے کا آرڈر کیا تھا، آپ نے ملاقات کر لی، وکالت نامہ بھی دستخط کروا لیتے۔

اہم خبریں سے مزید