امریکی خاتون ک ا82 برس کی عمر میں اعلیٰ تعلیم کا خواب پورا

May 26, 2022

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی خاتون نےاعلیٰ تعلیم کا خواب 82برس کی عمر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکے پورا کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکنے والی معمر خاتون مائی بالی کا بزنس مینجمنٹ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب برسوں بعد پورا ہوگیا۔معمر خاتون سند یافتہ نرس ہیں جنہوں نے 82سال کی عمر میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے تاکہ بزنس مینجمنٹ کی تعلیم کی مدد سے اپنے ایونٹ پلاننگ کے کاروبار کو مزید منافع بخش بناسکیں۔ بالی نے کچھ برس قبل اعلیٰ تعلیم کے حصول کےلیے یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور اب 82 ویں سالگرہ کے روز اپنی بیچلرز کی ڈگری حاصل کرکے ثابت کردیا کہ تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔