پاکستان، یوکرین جنگ سے متاثرہ ممالک میں شامل

May 26, 2022

نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے معاشی و سماجی کمیشن برائے ایشیا اور پیسیفک (یو این ای ایس سی اے پی) نے خطے کے خصوصی صورتحال والے ممالک میں پاکستان سمیت 12ممالک کو شامل کرلیا ہے، ان ممالک کو یوکرین سمیت دیگر جاری جنگوں سے متاثر ہونے والے ممالک کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پالیسی رپورٹ برائے ʼیوکرین میں جنگ، اثرات، ایکسپوجر اور پالیسی مسائل ایشیا اور پیسیفکʼ آئن لائن جاری کی گئی، جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ 12ممالک معاشی ڈھانچےصورتحال کے سبب بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ پالیسی رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ نے ان ممالک کو توانائی اور خوارک کی بُلند قیمتوں، کم بیرونی مالیاتی آمد، مالیاتی لاگت میں اضافے اور کاروباری جذبے میں اچانک تبدیلی نے متاثر کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان ممالک میں آرمینیا، کمبوڈیا، جورجیا، قازقستان، کیرباتی، مالدیپ، پاکستان، صومالیہ، ساموا، جزیرہ سلیمان، سری لنکا، تاجکستان اور وانواتو شامل ہیں۔