پاکستان کے شعبہ طب میں تاریخ رقم، سینہ کھولے بغیر دل کا آپریشن

May 26, 2022

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان کے شعبہ طب میں تاریخ رقم، شیخ زید ہسپتال میں سینہ کھولے بغیر ایک کٹ کے ذریعے دل کا کامیاب بائی پاس آپریشن کردیا گیا ہے۔ شیخ زید ہسپتال میں کٹ کے ذریعےبائی پاس آپریشن 4گھنٹے کی سرجری کے بعد پایہ تکمیل تک پہنچا، آپریشن کو امریکہ کے ماہرکارڈیالوجسٹ ڈاکٹر فیاض ہاشمی اور انچارج شعبہ کارڈیالوجی شیخ زید ڈاکٹر عقیل احمد نے 4گھنٹے کی طویل سرجری کے بعد پایہ تکمیل تک پہنچایا اس موقع پر ڈاکٹر عقیل احمد کا کہنا تھا اس طریقہ آپریشن میں سینے کی ہڈی کو کاٹنے کی بجائے ایک چھوٹے سوراخ کے ذریعے کٹ لگا کر مکمل کیا جاتا ہے،کٹ کا نشان بہت چھوٹا اور نظر نہ آنے والا زخم ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریض کو بہت کم خون کی ضرورت محسوس ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ ٓاپریشن کے تین دن بعد مریض گھر شفٹ جبکہ ایک ہفتے بعد وہ اپنا معمول کا کام شروع کردیتا ہے۔