• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ آف ٹرینرز کی اختتامی تقریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور یونیسیف کے تعاون سے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے حوالے سے چار روزہ ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کی اختتامی تقریب گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز تھے۔ اس موقع پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے چیف کوآرڈی نیٹر ائیر کموڈور تنویر پراچہ، پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر ایڈلٹ ٹریننگ لیاقت اعوان، ڈائریکٹر یوتھ پروگرام و کوآرڈینیٹر کورس زاہد محبوب، پی آئی اے بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر شعیب ڈہری ، این ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر وسیم احمد اور صوبائی سیکریٹری سید اختر میر،صوبائی خازن محمد حسین مرزا،ڈپٹی سیکریٹری فرقان احمد یوسفی اور دیگر موجود تھے ۔اس موقع پرمہمانِ خصوصی جسٹس (ر) حسن فیروز نے اپنے خطاب میں کہا کہ قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ اسکاؤٹس لیڈرز کی موجودگی ناگزیر ہے۔

ملک بھر سے سے مزید