• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات کی منظوری تک جدوجہد اورمارچ جاری رہے گا، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس اور آئی پی پیز کے ظالمانہ اور عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس پر 35روزہ دھرنے اور ٹرین مارچ میں اہل کراچی کی بھر پور شرکت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مطالبات کی منظوری تک جدوجہد اور اسلام آباد مارچ جاری رہے گا، چاروں صوبوں سے عوام اسلام آباد پہنچیں گے، حکومت کو عوام کا حق دینا اور پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس واپس لینا ہوگا۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ٹرین مارچ کا ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن سمیت اندرون سندھ کے اسٹیشنوں پر شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا، جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ سندھ کے عوام بھی حافظ نعیم الرحمن کے ساتھ ہیں۔ منعم ظفر خان نے حافظ نعیم الرحمن کی مارچ کے دیگر شرکاء کے ساتھ عام ٹرین میں سفر کر کے سیاست دانوں کے روایتی کلچر کو ختم کرنے اور تاریخی عوامی جدوجہد کی قیادت کرنے پر ان کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اہل کراچی آئندہ بھی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر لبیک کہنے کے لئے تیار ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید