کراچی (اسٹاف رپورٹر)طارق روڈ کے قریب گاڑی کی رکشے کو ٹکر سے کمسن بچی جاں بحق جبکہ خاتون معمولی زخمی ہوگئی ،نیو کراچی میں نالے سے بزرگ شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 طارق روڈ کے قریب سفید رنگ کی گاڑی نے رکشا کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے نتیجے میں کمسن بچی اور خاتون زخمی ہوگئی جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال نے بتایا کہ کمسن بچی جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جس کی شناخت 9 سالہ جنت دختر بشیر کے نام سے کی گئی۔