پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کردی

May 26, 2022

اسلام آباد ( طاہر خلیل )پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے دو ممبر ز کو تقرری کر دی جس کے بعد الیکشن کمیشن مکمل ہو گیا ،دو ممبرز کی نشستیں تقریباً ایک سال سے خالی تھیں، بابر حسن بھروانا پنجاب ،جسٹس (ر) اکرام اللہ خان خیبرپختونخوا سے ممبر مقرکئے گئے،پارلیمانی کمیٹی برائے تقرر الیکشن کمیشن کااجلاس سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں رانا ثناء اللہ ، غوث بخش مہر ،تاج حیدر ،اعظم نیازی،شاہدہ اختر علی،وجہیہ قمر ،افضل ڈھانڈلہ،عامر طلال اور خورشید جونیجو نے کی شرکت کی ،اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کا جائزہ لیا گیا اور دونوں طرف سے اجلاس میں پیش مختلف ناموں پر غور ہوا۔