تمام سیاسی وکلاء اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے:وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل

May 26, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حکومت وقت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں ، اس وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، موجودہ صورت حال میں جتنے بھی غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات اٹھائے گئے انکی بطور وکیل اور بطور وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،تمام سیاسی وکلاء اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے،میڈیا چینلز اور صحافیوں پر پابندی آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے جن پر پابندی عائد کی گئی وہ فوری طور پر ہٹائی جائے، دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے بھی آزادی مارچ میں شریک ہونے والے وکلاء کی گرفتاریوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ حکومت غیر آئینی اور غیر قانونی گرفتاریوں کو فوری طور پر بند کرے، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری سمیت دیگر وکلاء کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔