• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی سکیموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے ڈی سی کی صدارت میں ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سرکاری محکموں کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں اور جاری ترقیاتی سکیموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے گی ۔
ملتان سے مزید