• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار سرکار میں مداخلت کرنیوالے پر مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے اور گالم گلوچ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ کینٹ پولیس کو عبدالسلام نے بتایا کہ گاڑی الٹو ون وے کی خلاف ورزی کرتے آرہی تھی جسے روکا تو ڈرائیور نے گاڑی اوپر چڑھادی پکڑنے کی کوشش کی لیکن فرار ہوگیا پتاجوئی کرنے پر ملزم کی شناخت ارسلان سے ہوئی ملزم نے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے عملہ کو گالم گلوچ کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا تھا جس کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید