• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس چوری کیخلاف کارروائی جاری 4 میٹر منقطع، 60 کیسز کی چیکنگ

ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں 04 میٹر منقطع، 60 کیسز کی چیکنگ مکمل۔ اس موقع پر جنرل منیجر سوئی گیس ملتان نے کہا کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ تمام صارفین کو محفوظ، معیاری اور مسلسل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔صارفین گیس استعمال کرنے سے قبل یہ ضرور تسلی کر لیں کہ کہیں گیس کی بو تو محسوس نہیں ہو رہی اگر کسی بھی قسم کی گیس کی بو محسوس ہو تو فوری طور پر تمام کھڑکیاں اور دروازے کھول دیں اور گیس یا بجلی سے چلنے والے کسی بھی آلے کو ہرگز آن نہ کریں۔
ملتان سے مزید