• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔زخمی ملزم نے اپنا نام و پتہ محمد صادق عرف پہلوان ولد کفایت علی قوم انصاری سکنہ نزد ڈاکٹر بلال والی گلی محلہ شریف پورہ ملتان بتلایا جبکہ اسکے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فائرنگ کرتے ھوئے موقع سے فرار ھو گیا۔زخمی کو بذریعہ 1122نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ملزم سے ملنے والی موٹر سائیکل چیک کرنے پر مقدمہ نمبر 2334/25مورخہ 06.12.2025 بجرم 381Aت پ تھانہ شاہ رکن عالم کی مسروقہ پائی گئی۔
ملتان سے مزید