ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر میں ڈکیتی و چوری کے الزام میں 29مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ گلگشت کے علاقے ثوہان سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 10ہزار و موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم ، سیتل ماڑی اور لوہاری گیٹ کے علاقے نامعلوم ملزمان صفوان احمد ، محمد شان اور عبداللہ کے نقدی و موبائلزفونز جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے تھانہ راجہ رام کے علاقے راشد منصور سے ڈاکو وں نے نقدی لوٹ لی جبکہ تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد جہانگیر کے مویشی مخدوم رشید کے علاقے محمد جمیل راجہ رام کے علاقے لیئق مجتبی سٹی جلالپور کے علاقے فخر علی صدر جلالپور کے علاقے عمران کی نقدی و موبائلزفونز مرید حسین کی موٹرسائیکل نیوملتان کے علاقے شاہ زیب کا موبائل شاہ رکن عالم کے علاقے اویس کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے طالب حسین کی نقدی و سامان ارشد عطاری کا سامان دہلی گیٹ کے علاقے زوہیب محمود کی موٹرسائیکل دولت گیٹ شوکت علوی لوہاری گیٹ کے علاقے اسلم حرم گیٹ کے علاقے محمد فیضان بوہڑ گیٹ کے علاقے صبا خالد کینٹ کے علاقے ارشد ،اللہ دیا چہلیک کے علاقے عامر ،عمر اشفاق کے نقدی و موبائلز فونز مظفر آباد کے علاقے باسط سعید کی کھڑکیاں قطب پور کے علاقے مبشر صادق کا موبائل شاہ شمس کے علاقے شعیب کا سامان اور ممتاز آباد کے علاقے مہر لیاقت کا کریانہ سامان چوری ہوگیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔