ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔نیوملتان پولیس کو حسن آباد گیٹ نمبر 1سے پروین بی بی نے اطلاع دی کہ ملزم نذر عباس ہمراہ دو سے تین زبردستی گھر داخل ہوا مجھے بے ہوشی کا انجکشن لگاکر مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کرتے رہے ۔ سیتل ماڑی پولیس کو علی ٹاون سے سونیا بی بی نے بتایا کہ ملزم جگنا دو نامعلوم ساتھیوں کے آیا اور مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ صدر شجاع آباد پولیس کو فلک شیر نے مبینہ زیادتی کی اطلاع کی پولیس موقع پر پہنچی تو متاثرہ 20سالہ فرزانہ بیانی ہوئی کہ ملزم آصف نے 20روز قبل زبردستی مبینہ اپنی حوس کا نشانہ بنایا تھا واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔