• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی سگریٹس کی فروخت منظم نیٹ ورک کے تحت کی جا رہی ہے، کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت غیر قانونی اور جعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری اقدامات، نتائج اور آئندہ کی حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ جعلی سگریٹس کی فروخت ایک منظم نیٹ ورک کے تحت کی جا رہی ہے، جس کے مکمل خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن کو ریگولر اور مستقل فیچر بنایا جا رہا ہے،کمشنر نے ہدایت کی کہ کنزیومر ایپ کو مؤثر طریقے سے استعمال میں لایا جائے تاکہ جعلی اور بغیر ٹیکس سگریٹس کی فوری نشاندہی ممکن ہو سکے،اجلاس میں بتایا گیا کہ تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی اور جعلی سگریٹس کے خاتمے کے لیے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ مل کر بھرپور مہم چلائی جائے گی، جبکہ ضلعی انتظامیہ اس ضمن میں ایکسائز اور ایف بی آر کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔
ملتان سے مزید