ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر، ملتان کا چوتھا کانووکیشن آج 23 دسمبر کو منعقد ہوگا، جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کریں گے ترجمان کے مطابق گورنر پنجاب و چانسلر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے رکن سید علی قاسم گیلانی کو اپنی جانب سے یونیورسٹی کے چوتھے کانووکیشن کی صدارت کے لیے نامزد کر دیا تھا ۔