ملتان(سٹاف رپورٹر)کسٹم حکام نے ایئر پورٹ پر مختلف واقعات میں مسافروں سے موبائلزفونز برآمد کرلیے ۔ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز PA811 دبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم حکام نے ملتان کے نواحی علاقے کا رہائشی محمد فصیح کے سفری بیگ کی سکینگ کے دوران دو آئی فونز 17پرو میکس برآمد کرلیے دریں اثنا فلائٹ نمبری FZ325 دبئی سے ملتان ایئر پورٹ پہنچی تو دوران چیکنگ کسٹم سٹاف نے ڈیرہ غازیخان کا رہائشی عرفان محسن سے دو موبائلزفونز آئی فون ریکور کرلیے جبکہ اسی فلائٹ میں سوار محمد جہانگیر سے بھی دو آئی فونز برآمد ہوئے کسٹم سٹاف نے برآمد ہونے والے موبائلز فونز ضبط کرکے شہریوں کو گھر روانہ کردیا ۔