صفائی مہم سے پشاور کو گندگی سے صاف کیاجا ئے، زبیر علی

May 26, 2022

پشاور (جنگ نیوز) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے پشاور کو پھولوں کا شہربنانے کے حوالے سے ہفتہ وار صفائی مہم اگلے شروع کرنے کے احکامات جاری ہے۔ʼ صفائی مہم سے پشاور کو گندگی سے صاف کیاجا ئے جس میں منتخب چیئرمین اپنا کردار اداکرینگےʼ تمام ممبران سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر شہر کی ترقی کیلئے کردار اداکریں تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران شہر کی خوبصورتی ʼ قیام امن اور شہر کی تعمیر وترقی کیلئے ہم سب کو ایک پیج پر ہونا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت پریذائڈنگ ملک طارق نے کیں آج سٹی کونسل ہال میں اجلاس کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں چیئرمینو ں نے شکایات کے انبا ر لگادئیے او رڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہاکہ شہر کی انتہائی ناگفتہ بہہ حالت ہے اور ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکرد گی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ ممبران نے کہاکہ جب سے ڈبلیو ایس ایس پی وجود میں آئی ہے تو انہوں نے سٹرکوں کے علاوہ تمام رہائشی علاقوں ʼ گلیاں گندگی سے بھرے ہے اور وہ صحیح طریقے سے کام نہیں کررہ ی ہیں جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں صوبائی حکومت یہ دیکھ لیں کہ لاکھوں روپے کی تنخواہ لینے والے 20 ہزار کا سوئپر نہیں رکھ رہے جس کی وجہ سے ہرجگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں اور سٹاف کی کمی ہے ʼ ا س موقع پر ممبران نے بجلی ʼگیس مسائل سے بھی مئیر پشاور کو آگاہ کیا چیئرمین محمد عارف سفید ڈھیر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حوالے سے ایوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے ایک نئی اتھار ٹی جو کہ بی سی اے (بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ) کے نام سے کا قیام عمل میں لایا ہے جو کہ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے اثاثہ جات کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے جس پر منتخب چیئرمین نے معزز ایوان کے سامنے قرار داد پیش کیا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ختم کرکے واپس کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمٹ کو حوالے کیاجائے جس پر ایوان نے مفتقہ طور قرار داد منظور کرلی ۔ اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشاور کو تجاوزات سے پاک کیاجائے او ر انہوں نے ڈائریکٹر ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ پشاور کو ایک ہفتے کیا ند اندر تجاوزات سے پاک کیاجائے جبکہ قبرستانوں میں بھی غیر قانونی قبضہ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جائیگا جس کے لیے ڈائریکٹر ایسٹ اور ڈائریکٹرویسٹ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ کیپپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے بجٹ میں دو جنازہ گاڑیاں مزید خریدی گئیʼ انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری بے ضررلوگ ہیں ہم انکے لیے بجٹ میں رقم مختص کرینگے جس پر انکے مسائل حل کئے جائینگے ʼجبکہ خواتین چیئرمین کیلئے بھی علیحدہ ویٹنگ روم قائم کرنے کے احکامات صادرکئے انہوں نے کہاکہ سکولوں کے مسائل کے حوالے سے ای ڈی او میل اینڈ فیمیل کے ساتھ میٹنگز کرینگے جس میں سکولوں کے مسائل حل کئے جائینگے ʼ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کی اخلاقیات کیلئے بھی ایک کلاس ہونی چاہیے جس میں بچوں کی نشونما ہوسکے انہوں نے کہاکہ پشاور میں پرانے پائپ لائنز تبدیل کئے جائینگے اور انکی جگہ نئے پائپ لائنز لگائے جائینگے کیونکہ اکثر مقامات پر پرانے پائپ لائن نالیوں سے گزر ے ہے جو بیماریوں کے سبب بن رہے ہیں ʼ انہوں نے کہاکہ سٹی سرکلر روڈ ʼدلہ زاک روڈ ʼ اور کوہاٹ سنٹر میڈیا میں خوبصور ت گرین بیلٹ بنائینگے اور اسمیں چھوٹے پودے لگائے جائینگے جسکے لیے ڈائریکٹر ایسٹ کوہدایات جاری کردی گئیں ʼانہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس پی کیلئے لیزان بنائینگے یہ ہمارے بچوں کی طرح سے انکو سہولیات فراہم کرینگے اورانکے ساتھ مل کرشہر کوخوبصورت بنائینگے ʼ انہوں نے کہاکہ چیئرمینو ںکو پولیس سے شکایات ہے جس پر انکی شکایات کے حل کیلئے پر اگلے ہفتے سی سی پی او ʼ ایس پی ʼڈی ایس پی کے ساتھ ا یک اجلاس کرینگے جس میں چیئرمینوں کے خدشا ت دورکئے جائینگے ʼ انہوں نے کہاکہ خواتین ممبران کو سلائی مشینیں اور ویل چیئرز فراہم کرے تاکہ عوام کی خدمت کی جاسکے۔