میٹرک بورڈ، جنرل گروپ کے طلباء و طالبات کیلئے اہم اطلاع

May 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق نے کہا ہے کہ شہر میں کشیدہ صورتحال کے باعث جو امیدوار بھی امتحان میں شرکت نہیں کرسکے ان کیلئے امتحانی پرچے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔