لانگ مارچ صرف سوشل میڈیا کی حد تک ہے: بختاور بھٹو زرداری

May 26, 2022

فائل فوٹو

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ لانگ مارچ صرف سوشل میڈیا کی حد تک ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مینا نامی صارف نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں کی ویڈیو شیئر کی۔

مینا نے بتایا کہ ’وہ گھر آگئی ہیں اور اُنہوں نے سڑکوں پر پی ٹی آئی کا ایک جھنڈا بھی نہیں دیکھا۔‘

اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے بختاور بھٹو نے کہا کہ ’وہاں کوئی نہیں تھا، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ صرف سوشل میڈیا کی حد تک ہے۔‘

بختاور بھٹو نے کہا کہ ’پی ٹی آئی والے لوگوں کو اکٹھا نہیں کر سکتے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے دی۔

جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔