دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کیخلاف بنگلہ دیش کو شکست کا خطرہ

May 27, 2022

میرپور (جنگ نیوز ) سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش پر شکست کا خطرہ منڈلانے لگا۔ مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 506رنز بنائے۔ اینجلو میتھیوز نے ناٹ آئوٹ 145، دنیش چندی مل نے 124اور دیموتھ کرونا رتنے نے80رنز کی اننگز کھیلی۔ شکیب الحسن نے پانچ اور عبادت حسین نے چار وکٹ لیے جواب میں ٹائیگر نے صرف 34رنز پر چار وکٹ گنوادیے، اسے اننگزکی شکست سے بچنے کیلئے 107رنز درکار ہیں۔