لندن (نیوز ڈیسک) مانچسٹر یونائیٹڈ کے مالک کا برطانیہ پر اعتماد ختم، ملک زوال کا شکار قرار، زیادہ ٹیکس اور غیرمعمولی ہجرت پر تشویش، سر جم ریٹکلف نے تیل و گیس کی مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ کردیا۔ برطانیہ کے امیر ترین افراد میں شامل سر جم ریٹکلف نے کہا ہے کہ انہوں نے برطانیہ پر اعتماد کھو دیا ہے اور ملک ’زوال کی جانب‘ بڑھ رہا ہے۔ پیٹروکیمیکل کمپنی آئی نیاوس کے بانی اور مانچسٹر یونائیٹڈ میں بڑی حصص داری رکھنے والے ریٹکلف نے بی بی سی کو انٹرویو میں برطانیہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ ٹیکس اور زیادہ ہجرت ملک کے زوال کی بڑی وجوہات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی سمندر میں تیل اور گیس کی پیداوار میں مزید سرمایہ کاری نہ کرنا ’جنون‘ کے مترادف ہے، جبکہ گیس کے ذخائر کی موجودہ سطح اتنی کم ہے کہ اس موسم سرما میں شدید سردی کی لہر آنے کی صورت میں برطانیہ کو گیس کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔