• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکار معاہدے توسیع کے لیے درخواست نہیں دیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکار اپنے عہدے پر موجودہ معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد توسیع کے لیے درخواست نہیں دیں گے۔انہوں نے رواں ہفتے بی سی سی آئی کو اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا تھا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق آل راؤنڈر نے حالیہ مہینوں کے دوران بھی بی سی سی آئی سے رابطہ کرکے یہ جاننے کی کوشش کی تھی کہ آیا بورڈ چاہتا ہے کہ وہ 2027 کے ورلڈ کپ تک چیف سلیکٹر کے عہدے پر برقرار رہیں یا نہیں۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے جمعے کے روز کہا کہ بورڈ کے پاس اگرکر کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے ابھی کچھ وقت موجود ہے۔

اسپورٹس سے مزید