چینی کی عالمی منڈی میں تیزی، فی ٹن قیمت 565 ڈالرز

May 27, 2022

اسلام آباد(حنیف خالد)چینی کی عالمی منڈی میں تیزی‘ فی ٹن قیمت 565ڈالرز ہوگئی،درآمد شدہ چینی کراچی میں 115روپے کلو پڑے گی جبکہ ملکی چینی 78روپے فی کلو حکومت کو دستیاب ہے، شوگر انڈسٹری نے 98.5فیصد ادائیگیاں کسانوں کو کر دیں‘ صرف پانچ ارب روپے بقایارہ گئے، 5روز میں انٹرنیشنل قیمت 45ڈالر فی ٹن تک بڑھی‘ پاکستان 10لاکھ ٹن چینی برآمد کر سکتا ہے۔