سلمان صوفی پرائم منسٹر اسٹرٹیجک ریفارمز کے سربراہ مقرر

May 27, 2022

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) وزیر اعظم شہباز شریف نے سلمان صوفی کو پرائم منسٹر اسٹرٹیجک ریفارمز کا سربراہ مقرر کر دیا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق سلمان صوفی رضاکارانہ طور پر یہ ذمہ داری سرانجام دیں گے۔سلمان صوفی، مدر ٹریسا ایوارڈ یافتہ ماہر پبلک پالیسی ہیں جو سماجی فلاح کے منفرد منصوبوں کو متعارف کروانے میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ وہ شہباز شریف کے پنجاب وزارت اعلی کے دوران ڈی جی اسٹرٹیجک ریفارم یونٹ تعینات تھے۔ سلمان صوفی کو دنیا میں عورتوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے پانچ ممتاز افراد میں شامل کیاگیا جس میں موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن بھی شامل ہیں۔