جسٹس (ر) ناصرہ جاوید کی کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی کی تردید

May 27, 2022

کراچی(مانیٹرنگ نیوز)علامہ اقبال کی بہو جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نےکسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی کی تردید کی ہے۔ایک بیان میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی خبریں درست نہیں ہیں،انہوں نےلانگ مارچ میں جانے کی کوئی بات نہیں کی ، ان کا کہناتھا کہ میں نہ تو کسی مارچ میں شریک ہورہی ہوں اور نہ کسی کو اس کی دعوت دے رہی ہوں، سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ، جعلی خبر پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں شکایت جمع کراؤں گی۔