مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 144 کے نفاذ میں دو ماہ کی توسیع

May 27, 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں دفعہ144 کے نفاذ میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈکے مطابق دو ماہ کی توسیع آگ کے واقعات کی روک تھام کے باعث کی گئی، دفعہ 144 کے تحت مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی حدود میں باربی کیو، گاڑیوں کی پارکنگ سمیت چار یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر متعلقہ تھانوں میں پرچے کا اندراج اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔