عمران نیازی نے اس بار بھی فساد اور فتنے کی روایت برقرار رکھی، جے یو آئی

May 27, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) عمران نیازی نے اس بار بھی لانگ مارچ کے نام پر فساد اور فتنے کی روایت برقرار رکھی ۔ عوام ان کو پہچان چکے ہیں ، بیساکھیوں پر پہلے لانگ مارچ کئے اوراب چند گھنٹے بھی اسلام آباد میں نہیں ٹھہر سکے ۔ان خیالات کا اظہار ترجمان جے یو آئی راولپنڈی حافظ ضیاء اللہ خان نے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ کی طرح اب کی بار بھی پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے ۔ قومی املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں عمران نیازی پر فرد جرم عائد کی جائے ۔