یاسین ملک کی سزامودی سرکار کاسیاہ چہرہ ،مذہبی وسیاسی رہنما

May 27, 2022

لاہور( نمائندہ خصوصی ،خبرنگار) مختلف مذہبی وسیاسی رہنمائوں نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسینملک کو بھارت کی نام نہاد انتہا پسند عدالت کی جانب 2مرتبہ عمر قید کی سزا کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،جماعت اسلامی لاہور کے امیرذکراللہ مجاہد نے رائیونڈ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ بھارت کشمیر میں طاقت اور بربریت کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا۔پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین نے حریت راہنما یاسین ملک کو سنائی جانے والی عمر قید کی سزا کو ظلم اور ناانصافی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے مذہبی سکالر مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ حریت رہنماءیاسین ملک کو عمر قید بھارتی جبر اور مودی سرکار کا سفاک اور سیاہ چہرہ ہے۔ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ مجاہد کشمیر یاسین ملک کو عمر قید کی سزا دینا عدالتی دہشت گردی ہے ۔جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی رہنمائوں دردانہ صدیقی ،ثمینہ سعید ،ڈاکٹر حمیراطارق ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،صدروسطی پنجاب ربعیہ طارق اور صدر لاہور ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے کہاہے کہ آج نام نہاد بھارت مہان کی جھوٹی جمہوریت کے بعد اندھی عدالت کا چہرہ بھی نے نقاب ہوگیا