سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کی برطرفیوں کی مذمت کرتے ہیں،پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن

May 28, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس سروسز ہسپتال میں ہوا ، صدارت ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کی۔ اجلاس میں لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے درجہ چہارم ملازمین سمیت دیگر ملازمین کی برطرفیوں کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا اور اگلے ہفتے سے تمام سرکاری ہسپتالوں کے قائدین کو اجلاس میں طلب کر لیا گیا ۔ اجلاس میں ضلعی چیئرمین تنویر بٹ، صدر میو ہسپتال یونٹ ابوبکر ، محمد آصف ، لالہ اسلم ، رفیق مسیح ، علی حسن، عاقب، اشرف ، عمر، خالد مراد، محمد ندیم ، شاہد ، حاجی رزاق ، اصغر اور دیگر شامل تھے ۔