درباروں کی تزئین و آرائش اور قلعہ کہنہ کی تاریخی حیثیت کی بحالی کا حکم

May 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر خٹک نے ملتان کی صدیوں پرانی مذہبی و ثقافتی اہمیت اجاگر کرنےبارےدرباروں کی تزئین و آرائش اور قلعہ کہنہ کی تاریخی حیثیت بحالی کا حکم دیدیا،محکمہ اوقاف، والڈ سٹی، آرکیالوجی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنرنے کہا کہ اولیاء کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں،صدیوں پرانے دربار عمارات کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے،انتظامیہ قلعہ کہنہ اور تاریخی عمارات کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی پلان تشکیل دے، محکمہ اوقاف درباروں پر بنیادی سہولیات فراہم کرے،معذور افراد کیلئے الگ انٹری اور واش رومز مختص کئے جائیں، واٹر فلٹریشن پلانٹس غیر فعال،واش رومز خراب ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کروں گا،انہوں نے محکمہ اوقاف کو سرکاری املاک پر قابض قبضہ مافیا کی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ۔